جموں و کشمیر کے مچیل سیکٹر میں سرحد پار سے فائرنگ میں تین جوانوں کے
شہید ہونے اور ان میں سے ایک کی لاش کو پاکستانی فوجیوں کی طرف سے بری طرح
سے مسخ کئے جانے کے واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا
پارٹی کے لیڈر سبرامانیم
سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان کے چار ٹکڑے کر دیئے
جائیں۔مسٹر سوامی نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ پڑوسی ملک
کے ساتھ اب جنگ کر کے اس مسئلہ کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دینا چاہئے۔انهوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ باقی نہیں بچا۔